قومی کرکٹ ٹیم 28جون کو مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم 28جون کو مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگی

ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ پریکٹس میچوں کی کمی کی تلافی کیلئے چند انٹرا اسکواڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جائیگا

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2020ء) قومی کرکٹ ٹیم 28جون کو مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگی۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر روانگی سے قبل 28 جون کو مانچسٹرکیلئے روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم ڈربی شائر میں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزاریگی، اس دوران ٹیم کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ پریکٹس میچوں کی کمی کی تلافی کیلئے چند انٹرا اسکواڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جائیگا کیونکہ ای سی بی کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے مقامی ٹیمیں دستیاب نہیں ہیں۔